ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔

فی تولہ سونے کے نرخ میں 200 روپے کمی ہونے سے نئے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔