چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں صحت اور ایمرجنسی سروسز کے شعبے میں تیزی سے انقلابی بہتری لائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں 26 ایم این سی ایچ ایمبولینسز کو فعال کر کے ضم شدہ اضلاع تک بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 کی خدمات کو مزید جدید اور مضبوط بنا کر ہر ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ماؤں اور نومولود بچوں کے لیے بروقت، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ کوئی زندگی سہولت کی کمی کے باعث خطرے میں نہ پڑے۔
یہ صرف ایمبولینسز نہیں، بلکہ ایک مربوط اور انسان دوست نظام کی بنیاد ہے, جہاں ہر شہری کی صحت، تحفظ اور وقار کو اولین اہمیت حاصل ہے۔ یہی عمران خان کے وژن کی حقیقی اور عملی تعبیر ہے۔

#CMKP #SohailAfridi #Rescue1122 #MNCHAmbulances #MergedDistricts


















































































