حیدرآباد نے ایلیمنیٹر میچ میں ملتان کو یکطرفہ شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا۔
ملتان کی ٹیم آج پورے میچ میں آف کلر نظر آئی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے صرف 159 رنز بنائے، جس میں شان مسعود کی 69 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔ حیدرآباد کی جانب سے ایم علی، عاکف جاوید اور حنین شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ معاذ صداقت نے ناقابلِ شکست 64 رنز بنائے جبکہ عثمان خان نے بھی 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
حیدرآباد اور اسلام آباد کے درمیان سیمی فائنل یکم مئی کو کھیلا جائے گا۔


















































































