
کراچی – 29 اپریل 2026
ایس آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز (STS) نے ہانرابل ہائی کورٹ آف سندھ، کراچی کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج (B-20) کے عہدے کے لیے پہلے ابتدائی ایم سی کیوز پر مبنی تحریری ٹیسٹ کا نظرثانی شدہ جوابی کلید (Revised Answer Key) باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔

یہ ٹیسٹ اتوار، 26 اپریل 2026 کو ہائی کورٹ آف سندھ، کراچی میں منعقد ہوا تھا۔ 27 اپریل 2026 کو STS کی جانب سے اصل کلید جاری کرنے کے بعد، امیدواروں کی طرف سے متعدد استفسارات موصول ہوئے تھے۔
اس سلسلے میں، STS نے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تمام سوالات کا جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کیں۔
اب تمام امیدوار سرکاری ویب سائٹ پر نظرثانی شدہ کلید دیکھ سکتے ہیں اور اپنی کارکردگی کا درست اندازہ لگا سکتے ہیں۔
ویب سائٹ لنک:
https://www.iba-suk.edu.pk/sts/announcements
ایس ٹی ایس نے اپنے تمام امتحانی عمل میں میرٹ، شفافیت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا بار دیگر اعادہ کیا ہے


















































































