
کراچی، 29 اپریل 2026 — ایمرجنسی آپریشنز سینٹر سندھ نے پولیو کے خاتمے کی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کی خصوصی اورینٹیشن کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی سیشن میں کارکنان کو “ڈیجیٹل چیمپئن” کے طور پر تیار کیا گیا تاکہ وہ فیلڈ سے حقیقی کہانیاں، ہمت اور عزم کے واقعات عوام تک پہنچا سکیں اور کمیونٹی کا اعتماد مضبوط بنایا جا سکے۔ای او سی سندھ کے حکام کا کہنا تھا کہ پولیو کے ہر قطرے کے پیچھے بہادری اور


لگن کی ایک کہانی ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز کی یہ کہانیاں والدین میں شعور اجاگر کرنے اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوامی آگاہی بڑھانا اور سندھ کو پولیو سے پاک بنانے کے ہدف کو جلد حاصل کرنا ہے۔#EndPolioNow #PolioFreeSindh #VoicesFromTheField


















































































