ملک بھر میں گرمی برقرار، بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان

موسم
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔Prob:30%