پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1934 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 238 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 66 ہزار 380 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 68 ہزار 53 کی بلند سطح تک بھی گیا۔


















































































