پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور حیدرآباد کے درمیان میچ جاری ہے، ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے۔ اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 50 گیندوں پر 106 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مصروف ہے اور اس وقت 3 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا چکی ہے۔


















































































