بدھ و جمعرات: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

موسم
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔ تاہم مغربی/بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیراور شمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک جبکہ دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم مغربی/بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیراور شمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہنے کی توقع۔ جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوا ئیں چلنے کی توقع۔