نیٹ فلکس نے 38 سال پرانا زخم تازہ کردیا، دنیا کے ہولناک ترین فضائی سانحے ’دی بامبنگ آف پین ایم 103‘ پر مبنی سیریز کا ٹریلر جاری کرکے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
نیٹ فلکس کی نئی سیریز نے ریلیز سے پہلے ہی توجہ حاصل کرلی ’دی بامبنگ آف پین ایم 103‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی چھا گیا 38 سال پرانا المیہ پھر موضوعِ بحث بن گیا۔ حقیقی واقعے پر مبنی سنسنی خیز سیریز میں تفتیش کے انکشافات پہلی بار نئے انداز میں سامنے آئیں گے۔
دنیا کے ہولناک ترین فضائی سانحات میں شمار ہونے والے لوکربی بم دھماکے کی کہانی ایک بار پھر اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہے۔
اس بار اس دردناک واقعے کو عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس اپنی نئی محدود سیریز ’The Bombing of Pan Am 103‘کے ذریعے دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچا رہا ہے۔
چھ اقساط پر مشتمل یہ سیریز 1988 میں پیش آنے والے اس المناک واقعے پر مبنی ہے جس میں پین ایم فلائٹ 103اسکاٹ لینڈ کے قصبے لوکربی کے اوپر بم دھماکے سے تباہ ہوگئی تھی، جبکہ جہاز میں سوار تمام 270 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


















































































