گھارو کی تازہ خبریں اور اہم واقعات عبدالرحمن سموں کی زبانی صرف جیوے پاکستان ڈاٹ کام پر


گھارو کی تازہ خبریں اور اہم واقعات عبدالرحمن سموں کی زبانی صرف جیوے پاکستان ڈاٹ کام پر

special reports
coming soon


گھارو(جے پی) گھارو شہر میں سینئر صحافی پیرل پیاسی ملاح کی جھوٹے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کے موقع پر ایڈووکیٹ علی حسن ملاح کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سندھ کلچرل فورم کے چیئرمین صادق لاکو، صاحب ڏنو سمون، ریاض وکیل ملاح، سلطان ملاح، ڈاکٹر ممتاز ملاح، رحیم بخش ملاح، ناصر ملاح، راجا ملاح، حیدر ملاح، محراب خان ملاح، رحیم ملاح، اکرم ملاح، ساگر حسن علی ملاح، ڈاکٹر آدم ملاح سمیت بڑی تعداد میں معززین اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے سینئر صحافی پیرل پیاسی ملاح کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دی اور انہیں سندھ کی ثقافتی روایات کے مطابق اجرک اور سندھی ٹوپی و لونگی پہنائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ علی حسن ملاح اور سندھ کلچرل فورم کے چیئرمین صادق لاکو نے کہا کہ پیرل پیاسی نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ قائم کیا اور انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پیرل پیاسی حق اور سچ کی آواز ہیں اور ضلع ٹھٹھہ میں عوام اور صحافیوں کو مخ


ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی ہدایت پر اتوار کی چھٹی کے روز بھی کارروائیاں جاری ، گھارو میں ایل پی جی دکانیں سیل، غیر قانونی سگریٹ ضبط –

گھارو(جے پی) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو نبی بخش سولنگی نے اتوار کی سرکاری چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے گھارو شہر میں ایل پی جی دکانوں اور تجارتی مراکز کے خلاف اچانک کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران متعدد ایل پی جی دکانوں کو سیل کیا گیا ، جبکہ مختلف دکانوں اور کیبنوں سے غیر ملکی اور غیر قانونی سگریٹ بھی ضبط کر لیے گئے۔کارروائی کے دوران زائد قیمت وصول کرنے، غیر قانونی ڈیکینٹنگ، فائر سیفٹی کے مقررہ معیارات پر عمل نہ کرنے اور قانونی ضابطہ کاری مکمل کیے بغیر کاروبار چلانے پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نبی بخش سولنگی نے مختلف دکانوں اور کیبنوں کا بھی اچانک معائنہ کیا ، جہاں غیر ملکی اور غیر قانونی سگریٹ برآمد ہونے پر انہیں موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ آئندہ غیر قانونی یا ممنوعہ اشیاء کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی