ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سفارتخانۂ پاکستان، الریاض کے افسران کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ

رپورٹ ( سعدیہ خان)
ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سفارتخانۂ پاکستان، الریاض کے افسران کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارتخانے کے افسران، صحافیوں، سماجی شخصیات، کاروباری برادری اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور سفارتخانے کے درمیان مؤثر رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ ذمہ دار اور مثبت صحافت پاکستان کا روشن تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
سفارتخانۂ پاکستان کے افسران نے تقریب کے انعقاد پر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی کے چیئرمین مبشر انوار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، ان کے مسائل کے حل اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتخانہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی اور سفارتخانے کے درمیان بہتر روابط میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔