محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے آفیسر علیم بھائی سوات میں حادثے کا شکار ہو کر اپنے رب کے حضور پہنچ گئے

اناللہ واناالیہ راجعون
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے آفیسر علیم بھائی سوات میں حادثے کا شکار ہو کر اپنے رب کے حضور پہنچ گئے ہیں اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائیں، آخرت کی منازل آسان کریں اور تمام لواحقین کو صبر جمیل دیں آمین یارب العالمین

=====================

سوات: سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق
سوات کے سیاحتی مقام کالام سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او محمد عمر خان کا بتانا ہے کہ کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے جن میں سے 4 تلاش جاری ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں مہوڈنڈ کے مقام سے نکال لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔


واضح رہے کہ ناران میں دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کے دوران سیاحوں کی ویگو گاڑی دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی، تاہم رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار افراد کی جانیں بچا لیں۔

ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار دوستوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے اپنا ویگو ڈالا دریائے کنہار سے پار کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران گاڑی دریائے کنہار کی تیز موجوں کی نذر ہو گئی۔ وہاں موجود رافٹنگ ٹیم نے فوری اور بہادرانہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار چاروں دوستوں کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ دریا میں بہنے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی صداقت خان نے سیاحوں کو ہدایت کی کہ تفریحی مقامات پر آنے والے افراد یہاں کی خوبصورتی اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے تک خود کو محدود رکھیں اور ممنوعہ مقامات پر غیر ضروری مہم جوئی کر کے اپنی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

==================

ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے والوں کی ویگو گاڑی دریا میں بہہ گئی
مانسہرہ(یکم جولائی 2026): سیاحتی مقام ناراں میں دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کے دوران سیاحوں کی ویگو گاڑی دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی، تاہم رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار افراد کی جانیں بچا لیں۔

ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار دوستوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے اپنا ویگو ڈالا دریائے کنہار سے پار کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران گاڑی دریائے کنہار کی تیز موجوں کی نذر ہو گئی۔ وہاں موجود رافٹنگ ٹیم نے فوری اور بہادرانہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار چاروں دوستوں کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ دریا میں بہنے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی صداقت خان نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والے افراد یہاں کی خوبصورتی اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے تک خود کو محدود رکھیں اور ممنوعہ مقامات پر غیر ضروری مہم جوئی کر کے اپنی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پہاڑوں سے برف پگھلنے کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہو جاتا ہے، جو کسی بھی وقت انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔