
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن کی سربراہی میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی، تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ اشیاء برآمد، ڈی آئی جی کی شاباش تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پولیس نے منشیات فروش عناصر کے خلاف ایک اہم کامیابی حاصل کی ہےڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عبدالْباسط کی نگرانی اور ایس ایچ او محمودآباد انسپکٹر میر محمد کیریو کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے تھانہ ٹاؤن میرپورخاص کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات/دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کر لیں اس کارروائی کے سلسلے میں تھانہ ٹاؤن میرپورخاص پر FIR نمبر 90/2026 بجرم دفعہ* 4، 5، 6، 8 سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن، مینوفیکچرنگ اینڈ سیل آف انٹاکسی کیٹنگ ڈرگز ایکٹ (S.P.P.M. Act) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے اس کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن عبدلباسط، ایس ایچ او محمودآباد انسپکٹر میر محمد کیریو اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کو سراہاڈی آئی جی نے کہا* کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کے لیے ایسے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


















































































