پاکستان کے معروف ای اسپورٹس کھلاڑی ارسلان ایش نے لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی ایوولوشن چیمپئن شپ (ایوو) 2026ء میں آٹھویں بار ٹیکن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں کھیلی گئی ایوولوشن چیمپئن شپ (ایوو) 2026ء کے فائنل میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے رینگ چو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
یہ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد انہوں نے مسلسل چوتھی بار لاس ویگاس میں ایوو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یہی نہیں مجموعی طور پر ارسلان ایش کے ایوو ٹائٹلز کی تعداد 8 ہو گئی ہے جو کہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔


















































































