وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا عمرکوٹ کے گوٹھ گموری میں اسکول کی دیوار گرنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس


کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 30 جون 2026ء بمطابق 14 محرم الحرام 1448ھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا عمرکوٹ کے گوٹھ گموری میں اسکول کی دیوار گرنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے میں مبینہ طور پر تین معصوم بچیوں کے جاں بحق ہونے کی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم سے فوری رپورٹ طلب کر لی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا

غفلت یا لاپروائی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے بھر میں اسکولوں اور سرکاری عمارتوں کی مخدوش دیواروں اور عمارتوں کا فوری سروے کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق بچیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse