پتوکی کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام

پتوکی کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ٹرین ملتان سے لاہور آرہی تھی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لاہور سے ریسکیو کرین اور ریلیف ٹرین پتوکی روانہ کر دی گئی، حادثے کے باعث اپ ٹریک بند، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے۔

=====================

سرگودھا: لڑکے کی زندہ تدفین کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
سرگودھا: لڑکے کی زندہ تدفین کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
سرگودھا میں لڑکے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صہیب اشرف نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکے سے ملزمان کے بھائی نے مبینہ زیادتی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لڑکے نے ملزم کے بھائیوں سے شکایت کی تو الٹا اسی کو اغوا کرکے تشدد کیا گیا، زندہ دفن کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

ڈی پی او نے کہا کہ گرفتار ملزم قمر نے لڑکے کو 20 روز قبل مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔