میرپور ساکرو کے قریب واقع چھچھ میرانخور جھیل پر ایک بار پھر بااثر افراد کی جانب سے مبینہ طور پر قبضہ , ماہی گیروں کو جھیل چھوڑنے کی دھمکیاں

گھارو (جے پی) میرپور ساکرو کے قریب واقع چھچھ میرانخور جھیل پر ایک بار پھر بااثر افراد کی جانب سے مبینہ طور پر قبضہ کرکے بھاری مشینری کے ذریعے جھیل کو بند کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ماہی گیروں کو بھی جھیل چھوڑنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال کے خلاف متاثرہ دیہاتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں میرپور ساکرو کے قریب چھچھ میرانخور جھیل کے کنارے واقع گاؤں محمد قاسم منچھرو ملاح کے متعدد رہائشیوں نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ جھیل کے کنارے ماہی گیر مزدور شفیع محمد منچھرو ملاح کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ یہی چھچھ میرانخور جھیل ہے، جہاں سے مچھلی پکڑ کر وہ اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ تاہم کچھ عرصے سے علاقے کے رہائشی مجید ملکاںی اور ممتاز ملکاںی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور سرکاری جھیل کی زمین پر بااثر افراد کو قبضہ کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گیر بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی طور پر جھیل کی سرکاری زمین پر بند تعمیر کر رہے ہیں اور انہیں ان کے گھروں اور ماہی گیری کے مقامات سے بے دخل ک