فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں مراکش نے ہیٹی کو 2-4 سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کر لی۔ مراکش کی جانب سے اشرف حکیمی نے 39ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ اسماعیل صیباری نے پہلے ہاف کے اضافی وقت 45+1 منٹ میں گول کر کے اس برتری کو مزید مستحکم کر دیا۔
دوسرے ہاف میں سفیان رحیمی نے 78ویں منٹ میں گول اسکور کیا، جبکہ گیسیم یاسین نے 89ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچا کر مراکش کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ دوسری جانب ہیٹی کو بھی ایک گول مراکش کے گول کیپر یاسین بونو کے 10ویں منٹ میں ہونے والے اوون گول کی صورت میں ملا، جبکہ ولسن اسیدور نے 43ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔
اس کامیابی کے بعد مراکش گروپ سی میں دوسری پوزیشن پر آ گیا، جبکہ ہیٹی کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ مراکش نے میچ میں جارحانہ انداز اپنایا اور اہم مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر شاندار فتح حاصل کی۔


















































































