ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے جنگشاہی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔

ٹھٹھہ(جے پی) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے جنگشاہی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ نے متعلقہ عملے کے ہمراہ پیٹرول پمپ کا معائنہ کیا، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ پیٹرول پمپ کے پاس کے-فارم موجود نہیں تھا جبکہ دیگر ضروری قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم نے کہا کہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں اور سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مفاد کے تحفظ اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔