ناقابل یقین اور افسوس ناک حادثات ۔۔۔۔۔کب کہاں کیسے ؟ تفصیلات صرف جیوے پاکستان ڈاٹ کام پر

ناقابل یقین اور افسوس ناک حادثات ۔۔۔۔۔کب کہاں کیسے ؟ تفصیلات صرف جیوے پاکستان ڈاٹ کام پر

=====================

قدیمی تعزیہ کو کاندھا دینے و چھونے کی کوشش، 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
26 جون ، 2026
سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کے قدیمی نوڈھالہ تعزیہ کو کاندھا دینے و چھونے کی کوشش میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے، درجنوں لوگ بے ہوش ہو گئے۔ شدید گرمی و حبس میں دم گھٹنے سے اموات ہوئیں. ہر برس کی طرح اس برس بھی 9 محرم الحرام کی صبح فجر کے وقت امام بارگاہ شاہ عراق سے قدیمی نو ڈھالہ ضریح اقدس تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد ہوا، اس دوران ہزاروں زائرین، عقیدتمند و عزادار موجود تھے، شدید گرمی و حبس کے عالم میں تعزیہ کو کاندھا دینے، چھونے کی کوشش کرنیوالے 4 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
26 جون ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر کامران چورنگی قلندر آباد کے قریب کرنٹ لگنے سے راشد ولد فرید احمد جاں بحق ہو گی۔

====================

رکشا ڈرائیور بیٹے کو بچاتے ہوئے حب کینال میں ڈوب کر جاں بحق
20 جون ، 2026
کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر حب کنال میں بیٹے کو جچاتے ہوئے رکشا ڈرائیور 45سالہ حاجی ندیم جاں بحق ہوگیا ، ،پولیس نے بتایاکہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی فیملی کے ہمراہ کپڑے دھونے کےلیے آیا تھا جہاں اس کا بیٹا پاؤں سلپ ہو نے سے کینال میں گر گیا ،متوفی نے اپنے بیٹے کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم خود ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ہیوی ٹریفک نے بچے اور ایک شخص کی جان لے لی، 2 افراد زخمی
20 جون ، 2026
کراچی( اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہیوی ٹریفک نے بچے اور ایک شخص کی جان لے لی،تفصیلات کے مطابق بلدیہ نیول کالونی اے تھری بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی ،حادثے میں 10 سالہ ساحل ولد عبداللہ اور ایک شخص زخمی ہو گئے، انھیں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ر استے میں بچے نے دم توڑ دیا جبکہ زخمی شاہد کو طبی امداد دی جا رہی ہے ،پولیس نے بتایا کہ متوفی بچہ اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھا ، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے ، سینٹرل جیل کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکرسے موٹر سائیکل پر سوار 48 سالہ شکیل ولد نزیر احمد جاں بحق اور شہر یار ا شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق پرائیوٹ بس کو قبضے میں لے لیا گیا ،واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ہیوی ٹریفک سے حادثات میں اب تک 147

افرادجاں بحق ہوچکے ہیں، ڈمپر کی ٹکر سے7،ٹریلر کی ٹکر سے69، واٹرٹینکر سے39 ،منی بس کی ٹکر سے 16 اور بس کی ٹکر سے 16 افراد شامل ہیں۔

======================

فائرنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
19 جون ، 2026
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میمن گوٹھ سولنگی چوک کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل گل محمد اور کانسٹیبل ندیم زخمی ہوگئے ، اہلکار ملیر کینٹ تھانے میں تعینات ہیں ، دونوں پولیس اہلکاروں کی ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں ، نیو میانوالی کالونی میں جمعرات کی الصبا ح مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ شبیرو لد وحید ، سپرہائی وے اسکیم 33 بنگالی موڑ کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ الطاف حسین ولد یار محمد زخمی ہوئے ۔
=================

کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں واقع گھر سے22سالہ صابر ولد گل شیر کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خود کشی کی ہے
==============

شاہ فیصل کالونی گیٹ پل کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50سالہ شکیل ولد رشول بخش جاں بحق ہوگیا ، سپر ہائی وے گڈاپ روڈ چھوٹا گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر8 سالہ عائشہ دختر ندیم جاں بحق اور 28سالہ نازیہ زوجہ ندیم شدید زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کی چین میں خاتون کا دوپٹہ آنے کے باعث پیش آیا ۔