
فیلڈ مارشل سے ترکیہ بری فوج کے کمانڈر جنرل کی ملاقات
اسلام آباد ( فاروق اقدس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ( ملٹری) ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری افواج کے کمانڈر جنرل متین توکل نے جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ۔ایچ۔کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعاون علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق جنرل متین توکل کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی ثقافتی اور سٹریٹیجک تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ روابط وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں انہوں نے پاکستان اور ترکیا کی مسلح افواج کے درمیان موجود قریبی دفاعی شراکتداری کو سراہتے ہوئے اس تعاون کو علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
===============
وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
کراچی -امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں،امن معاہدہ میں پاکستان بہترین کردار ادا کررہا ہے،معاہدے پر دستخظ جلد متوقع ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مراحل میں ہیں ،دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے، سب اس پر خوش ہیں پورا مشرق وسطی بھی ٰ اس پر خوش ہے، ایران کے معاملہ پر اسرائیل سے بھی بات کی ہے ، دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، امریکا ایران معاہدو کی تقریب میں جے دی وینس شریک ہونگے، ،معاہدہ پر دستخط ہفتہ کے اختتام پر ہوسکتے ہیں،۔


















































































