
لاڑکانہ و شکارپور میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
لاڑکانہ اور شکارپور میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شکار پور میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پیر جلیل کے علاقے میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کلیم ملک کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
ادھر لاڑکانہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔
فائرنگ میں بچی سمیت 2 افراد زخمی بھی ہو گئے، مرنے والوں میں 2 بھائی، بہن اور بھابھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ ماہوٹا کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ کالونی میں پیش آیا، پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے گھر کا مالک اور 4 سالہ نواسی زخمی ہو گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
==================
لاڑکانہ: پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی و داماد کو قتل کر دیا
لاڑکانہ کے علاقے کمال اتا ترک ٹاور کے قریب پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر اس سے گھر والے ناراض تھے۔
==================
قلعہ عبداللّٰہ میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
قلعہ عبداللّٰہ میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
قلعہ عبداللّٰہ میں میزئی اڈا بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو میزئی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دیا، دھرنے کے باعث سڑک بلاک ہوگئی۔


















































































