مئی 2026 کی خصوصی انسداد پولیو مہم کے اختتام پر تمام پولیو ورکرز کو سلام ، تو بھی پاکستان ہے میں بھی پاکستان ہوں ۔

مئی 2026 کی خصوصی انسداد پولیو مہم کے اختتام پر تمام پولیو ورکرز کو سلام ، تو بھی پاکستان ہے میں بھی پاکستان ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق مئی 2026 میں خصوصی انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے یقینی طور پر یہ گرم موسم میں ایک مشکل مہم تھی لیکن تمام پولیو ورکرز جو فرنٹ لائن واریئرز ہیں اور کمال جذبے کے ساتھ اپنا کام کر رہے ہیں ان سب کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد اور سلام ۔ ان سب نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر موسم کی شدت کو شکست دے کر اپنے کام کو بخوبی سرانجام دیا ہے دشوار گزار علاقوں اور مخالفین کی پرواہ کیے


بغیر پاکستان کی اگلی نسلوں کے تحفظ کے لیے یہ پولیو ورکرز گھر گھر پہنچے انہوں نے ہر دروازے پر دستک دی انہوں نے ہر بچے کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس پر ان کو سلام ۔


اور وہ تمام لوگ جنہوں نے اس پولیو مہم کی کامیابی میں حصہ ڈالا اپنا کردار ادا کیا پولیو ورکرز کا ساتھ دیا ان کا احترام کیا ان کے لیے اسانی پیدا کی اور لوگوں میں شعور اور اگاہی کو بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ان کو بھی سلام ۔میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے ۔

salik majeed editor jeeveypakistan.com Karachi.