
لاہور – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب نوجوان خواتین کو کاروبار اور خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے میں پیش ہے۔ محکمے کے تحت قائم ویمن بزنس انکیوبیشن سینٹر نے ہزاروں باصلاحیت خواتین کو پلیٹ فارم دیا ہے جہاں وہ اپنے شوق کو کامیاب کاروبار میں بدل رہی ہیں۔ ان کی کامیابی کی کہانیاں ہمت، سیکھنے اور مسلسل محنت کا عملی ثبوت ہیں۔خواتین کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ درست رہنمائی، مہارت سازی اور مالی معاونت کے

ذریعے وہ نہ صرف اپنے خوابوں کو حقیقت بنا رہی ہیں بلکہ دوسری خواتین کے لیے بھی








مشعلِ راہ بن رہی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ انکیوبیشن سینٹر نے ان میں اعتماد، قیادت کی صلاحیت اور تخلیقی سوچ کو فروغ دیا ہے۔محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ بااختیار خواتین بااختیار معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں۔ انکیوبیشن سینٹر کے ذریعے خواتین کو مالی خودمختاری، کاروباری تربیت اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ پنجاب کی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پالیسیوں کا محور نوجوان خواتین کو ہنر، مواقع اور کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے، جس سے ایک بااختیار اور ہنر مند پنجاب کی تعمیر ممکن ہو رہی ہے۔
لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیاب، مقررہ اہداف سے زائد کامیابی حاصل
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیرو پولیو پنجاب وژن کے تحت لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔ اس حوالے سے صوبائی کوآرڈینیٹر عظمیٰ کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اے ڈی سی جی، سی ای او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران مقررہ اہداف سے زائد کامیابی حاصل کی گئی جبکہ تمام انتظامی اہداف بھی کامیابی سے مکمل کیے گئے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران مہمان بچوں کی ویکسینیشن بھی مکمل کی گئی اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی گئی۔ ویکسینیشن کے عمل میں سو فیصد تعمیل کو یقینی بنایا گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے فیلڈ سٹاف کی مہارت اور کارکردگی کو بھی سراہا۔
صوبائی کوآرڈینیٹر عظمیٰ کاردار نے کہا کہ مریم نواز شریف کے زیرو پولیو پنجاب وژن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو مہلک بیماری سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کی ویکسینیشن قومی فریضہ ہے اور پولیو سے پاک لاہور کے لیے شہریوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔
===================
وزیراعلیٰ پنجاب کی عید پر اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ کرنے کی ہدایت
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے اوورچارجنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو بسوں اور بس اڈوں کی چیکنگ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اوورچارجنگ کے سدِباب کیلئے ہر بس اور بس سٹینڈ پر کرایہ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اوورچارجنگ میں ملوث بسوں کے روٹ پرمٹ اور متعلقہ بساسٹینڈ کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا۔
عید الاضحیٰ کے دوران فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کو مسافروں کی اوور لوڈنگ پر مکمل پابندی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بس سٹینڈز پر مسافروں کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالے کیلئے 1071 ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، جہاں اوورچارجنگ سے متعلق شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔


















































































