سندھ میں 595 افراد کو کارو کاری کے الزام میں قتل کیا گیا۔


پولیس ریکارڈ کے مطابق 2022 سے 2025 کے درمیان سندھ میں 595 افراد کو کارو کاری کے الزام میں قتل کیا گیا۔ 2023 میں 167 افراد اور 2024 میں 15 افراد قتل ہوئے۔

حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بدکاری کے الزامات کے تحت سندھ میں قتل کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق سال 2025 کے دوران صوبہ سندھ میں 126 افراد کو قتل کیا گیا۔

اس کے علاوہ حقوق انسانی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کئی کیسز ایسے ہیں جو رپورٹ ہی نہیں ہوتے یا کسی اور چھپا دیے گئے، جن کا مکمل ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

گلاں کے شوہر ملزم سکیلدھو کے بیان کے مطابق انہوں نے اپنی بیوی گلاں کو بدکاری کے الزام کے تحت قتل کیا۔ ان کے مطابق یہ غیرت کا معاملہ ہے اور ان کے ہاں یہ رسم ہے کہ اگر کسی غیر شخص سے ناجائز تعلقات ہوں تو عورت کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’انہیں اس پر فخر ہے اور ان کے خیال میں اس سے ان کی ناک اونچی ہوئی ہے۔‘
==================

کراچی پولیس نے ہفتے کو کوکین سمیت دیگر منشیات کی مبینہ سپلائر انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے تھانہ ایس آئی یو کے مقدمے میں عدالت نے انہیں 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔

پولیس اور وفاقی ادارے نے منگل 12 مئی کو ایک مشترکہ کارروائی میں گارڈن کے علاقے سے انمول عرف پنکی نامی خاتون کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام ہے کہ وہ منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلاتی ہیں۔

انمول عرف پنکی کو اسی روز سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

اس موقعے پر انمول عرف پنکی کی بغیر ہتھکڑی اور مبینہ پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت اور پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔

تاہم اب ہفتے کو انمول پنکی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ غلام مرتضی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو اس پیشی کے مناظر کافی مختلف تھے۔

ملزمہ کے چہرے پر سفید چادر ڈال کر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کے آس پاس خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے انہیں پکڑ رکھا تھا۔

اس موقع پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی جو انمول عرف پنکی کی پیش کے موقع پر ویڈیوز بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

جب انہیں کمرہ عدالت کی طرف لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے اونچی آواز میں کچھ الزامات بھی لگائے۔