کراچی کی 89 یونین کونسلز کے لیے پولیو بوسٹر ڈوز مہم ۔۔۔۔ ایک بڑا جرات مندانہ اور دور رس اثرات کا حامل فیصلہ

اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ کراچی کی 89 یونین کونسلز میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم شروع کرنے کا فیصلہ ایک بڑا چیلنج تھا جسے متعلقہ حکام نے بڑے جرات مندی کے ساتھ قبول کیا


اور ہمت دکھائی کہ ایک مرتبہ اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے اور اس سلسلے میں کم وقت میں تیزی سے بھرپور ہوم ورک کیا گیا اور اس مہم کو شروع کر دیا گیا تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیول سوسائٹی اور معاشرے کے مختلف طبقوں کو ساتھ شامل کیا گیا ان کو

اگاہی دی گئی اور ان کو ان بورڈ لیا گیا جس کے نتیجے میں یہ مہم بہت موثر طریقے سے دیکھنے میں آئی ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ اس کے نتائج توقعات کے عین مطابق ہوں گے

اور کراچی کو پولیو فری بنانے میں یہ مہم انتہائی اہم ثابت ہوگی اس مہم کو شروع کرنے سے لے کر اس کے ساتھ جڑنے والے تمام افراد رضاکار افسران ملازمین سب معاشرے کے تمام گروپ جنہوں نے اس کی حمایت کا اعلان کیا اور اس میں اپنا حصہ ڈالا وہ سب قابل مبارکباد ہیں ان سب کا شکریہ سب نے کراچی کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور بچوں کی صحت کے لیے اور پولیو جیسے موزی مرض کے وائرس کے خاتمے کے لیے جرات ہمت اور کمٹمنٹ کا مظاہرہ کیا

جو واقعی شاندار جذبے کا اظہار ہے اور مبارکباد بنتی ہے ۔اللہ کرے ہمارا کراچی کا پورا پاکستان پولیو سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے

یہ فری ہو جائے اور ہمارے تمام بچوں کا مستقبل صحت کے حوالے سے انتہائی محفوظ ہو جائے


















































































