
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس/ اتوار، 3 مئی 2026ء بمطابق 15 ذو القعدہ 1447ھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا علی الصبح ریڈ لائن منصوبے کی سائٹ کا دورہ
سید مراد علی شاہ نے جیل چورنگی سے معائنے کا آغاز کیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
صوبائی وزراء؛ ناصر حسین شاہ اور جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ہیں
سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو گزشتہ احکامات پر عملدرآمد کی بریفنگ

سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ نے منصوبے کے تکنیکی امور اور پیشرفت پر وزیراعلیٰ سندھ کو بریف کیا
پروجیکٹ سے وابستہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی بھی ریڈ لائن سائٹ پر وزیراعلیٰ کی بریفنگ میں شریک
تمام افسران اپنی اپنی حدود میں کام کی رفتار کو تیز کریں، وزیراعلیٰ سندھ کا حکام کو واضح حکم
انتظامیہ کی جانب سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ
وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں مکسڈ ٹریفک لینز کی مرمت اور بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے، انتظامیہ کی بریفنگ
ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے نیو جرسی بیریئرز کو ہٹانے اور سڑک کو چوڑا کرنے کا عمل جاری ہے، انتظامیہ کی بریفنگ
وزیراعلیٰ سندھ نے نیپا پر پانی کے رساؤ اور جمع ہونے کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا حکم
نمائش سے موسمیات تک مکسڈ ٹریفک لینز کی چوڑائی کے لیے کنٹریکٹرز کو تمام وسائل کے ساتھ متحرک کر دیا گیا ہے، انتظامیہ کی بریفنگ
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک کی سہولت کے لیے اسفالٹ بچھانے کا کام رات کے اوقات میں انجام دیا جائے –
نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم سیکشن کے قریب بیریئرز کی ایڈجسٹمنٹ اور بیک فلنگ کا کام جاری ہے،انتظامیہ کی بریفنگ
بیت المکرم سیکشن پر نکاسیِ آب کے نظام کو بہتر بنانے کا کام آج ہی شروع کیا جائے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی ہدایت
مکسڈ ٹریفک لینز کی مرمت اور اسفالٹ کا کام آج رات تک مکمل کر لیا جائے گا،انتظامیہ کی بریفنگ
نیپا کے مقام پر ڈی واٹرنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، بحالی کا کام فوری مکمل کیا جائے ، وزیراعلیٰ سندھ
داؤد یونیورسٹی کے قریب بیریئرز کی ری الائنمنٹ کے لیے کرین اور ایکسویٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی بریفنگ
این ای ڈی یونیورسٹی کے پاس بائیں جانب سے پرانا اسفالٹ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری اور لیبر تعینات ہے،انتظامیہ کی بریفنگ
نمائش سے جیل چورنگی تک 400 میٹر کے حصے میں سب گریڈ کی تیاری کا عمل تیز کیا جائے ، سید مرادعلی شاہ
جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ایگریگیٹ کی تہہ بچھانے کے بعد پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی بریفنگ
حسن اسکوائر سے نیپا تک ڈیلی نیٹر وال (Delineator Wall) کی تعمیر کے لیے کھدائی کا کام جاری ہے، انتظامیہ کی بریفنگ
موسمیات سے ماڈل کالونی تک (لاٹ-1) سروس روڈ پر اسفالٹ بچھانے اور پیچ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، انتظامیہ کی بریفنگ
لسٹ-1 پر کام کسی قسم کی سستی بلکل برداشت نہیں کرونگا ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
پروجیکٹ کی مختلف سائٹس اور یوٹرنز پر سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی یقینی بنائی گئی ہے،انتظامیہ کی بریفنگ
تمام تعمیراتی کاموں کی 24 کھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی ریڈ لائن کوریڈور کے ساتھ مکسڈ ٹریفک لینز کی فوری مرمت اور بحالی کی ہدایت
شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں کے پیچ ورک اور بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم
جہاں ضرورت ہو نیو جرسی بیریئرز کو ہٹا کر یا ایڈجسٹ کر کے مکسڈ ٹریفک لینز کو فوری طور پر چوڑا کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
نیپا کے مقام پر پانی کے اخراج اور جمع ہونے کے مسئلے کو فوری طور پر درست کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل کم سے کم کرنے کے لیے اسفالٹ بچھانے کا کام رات کے وقت کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم سیکشن کے قریب ٹریفک فلو بہتر بنانے کے لیے بیریئرز کی ری الائنمنٹ جلد مکمل کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
بیت المکرم سیکشن سمیت کوریڈور کے دیگر حصوں میں نکاسیِ آب کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
تمام جاری مرمتی اور اسفالٹ کے کاموں کو مقررہ وقت (آج رات تک) مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے، سید مراد علی شاہ
عوام کی تکلیف مجھ سے برداشت نہیں ہوتی، یہ سڑکیں آج رات تک ہر صورت بحال ہونی چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ
کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صرف پیچ ورک نہیں بلکہ سڑک ایسی ہونی چاہیے کہ ٹریفک روانی سے چلے، مراد علی شاہ
شہریوں کو دھول مٹی اور ٹریفک جام میں نہیں چھوڑ سکتے، رات کے اوقات میں کام کی رفتار دگنی کریں، وزیراعلیٰ سندھ
نیپا پر پانی جمع ہونے کا مسئلہ اب دوبارہ نظر نہیں آنا چاہیے، نکاسی کا مستقل حل نکالیں، سید مراد علی شاہ
بیریئرز لوگوں کی حفاظت کے لیے ہیں، ان کے لیے مصیبت کا سبب نہیں، جہاں ضروری ہو وہاں سے بیریئرز ہٹا کر راستہ چوڑا کریں، وزیراعلیٰ سندھ
مجھے فائلوں میں نہیں، زمین پر کام نظر آنا چاہیے، میں خود دوبارہ سرپرائز وزٹ کروں گا،سید مراد علی شاہ
لوگوں کا وقت قیمتی ہے، تعمیراتی کام ایسا ہو کہ عام آدمی کو کم سے کم دشواری کا سامنا کرنا پڑے،وزیراعلیٰ سندھ
ٹریفک جام میں پھنسا ایک ایک شہری مجھ سے سوال کر رہا ہے، مجھے جواب کام کر کے دینا ہے، سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کو ایف ڈبلیو او کمانڈر کی سائٹ پر بریفنگ
100 ٹن اسٹیل سائٹ پر پہنچا دیا گیا اور 250 فٹ آر سی سی پائپ بھی موجود ہے
دو اسفالٹ پیور گروپس سائٹ پر کام میں مصروف عمل ہیں اور دو ملنگ مشینیں بھی سائٹ پر پہنچ گئیں
عارضی اسفالٹ اور پیچ ورک کے لیے تیاری مکمل ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
800 ٹن اسفالٹ پلانٹس پر بیک اپ کے طور پر موجود ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
ترقیاتی کام کا معیار رکھیں اور رفتار کو تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن موسمیات کی فلائی اور کا بقایہ کام شروع کرانے کی ہدایت
یہ فلائی اور مکسڈ ٹریفک کے لیئے کھول دینگے ، وزیراعلیٰ سندھ
فنڈز مہیا کر رہا ہوں مجھے کام شروع کر کے رپورٹ کریں ، وزیراعلیٰ سندھ کی زبیر چنہ کو ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا منور چورنگی انڈر پاس کا دورہ
منور چورنگی انڈرپاس کامران چورنگی سے گلستان جوہر کی ٹریفک کے لیئے ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو انڈرپاس پر کام تیز کرنے کی ہدایت
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پہلوان گوٹھ روڈ بحالی و بہتری منصوبے کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ نے حبیب یونیورسٹی تا ریس کورس روڈ جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا
پہلوان گوٹھ روڈ کراچی کے اہم ٹریفک کوریڈورز میں شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ
منصوبے کے تحت سڑک، ڈرینیج، سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جارہی ہے
وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کی لاگت، پیش رفت اور ٹائم لائن پر میئر مرتظیٰ وہاب کی بریفنگ دی گئی
منصوبے پر تقریباً 1.59 ارب روپے لاگت آئے گی، حکام کی بریفنگ
4.26 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے
منصوبے میں جدید ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس اور نئے بجلی کے پولز بھی نصب کیے جائیں گے
وزیراعلیٰ سندھ نے نکاسی آب اور سیوریج کے کام کو معیاری بنانے کی ہدایت کردی
شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، مراد علی شاہ
ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی منصوبہ جلد مکمل کرنے اور ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کی ہدایت
منصوبے کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات پہنچانے کیلئے متبادل ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اضافی پائپ لائن کام کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی
کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے جامع اقدامات کررہے ہیں، مراد علی شاہ
پہلوان گوٹھ روڈ منصوبہ ملیر، صفورا اور اطراف کے علاقوں کیلئے اہم سہولت ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse


















































































