
کراچی: پی آر سی سی لائن کی مرمت کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا، ترجمان
کراچی: لائن کی بحالی کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال، ترجمان
کراچی: کورنگی، ملیر، چنیسر، جناح، صدر، کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، ترجمان
کراچی: شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن کے مقابلے میں اس وقت 610 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، ترجمان
کراچی: موجودہ صورتحال میں شہر کو صرف 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، ترجمان
کراچی: واضح رہے کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کی اہم تنصیبات متاثر ہوئیں، جس سے پانی کی فراہمی کے نظام میں خلل پیدا ہوا، ترجمان
کراچی: بجلی کی بندش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی، تاہم اب صورتحال میں نمایاں بہتری آ چکی ہے اور سپلائی بتدریج بحال کر دی گئی ہے، ترجمان


















































































