سندھ مراد علی شاہ کی خبریں

ٹکرز برائے نشر / 2 مئی 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا جیکب آباد میں شہری کی جانب سے گدھے پر کلہاڑیوں سے حملے کا سخت نوٹس

بے زبان جانور پر وحشیانہ تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ۔

وزیراعلیٰ سندھ کی متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

انسانیت کا تقاضا ہے کہ جانوروں کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے، ایسا سفاکانہ عمل معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے، مراد علی شاہ

زخمی جانور کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے اور بہتر علاج معالجے کے لیے اقدامات کی ہدایت

قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ

========

*کراچی، وزیراعلیٰ ہاوس، 2 مئی 2026*

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وسطی اور بالائی علاقوں میں ہیٹ ویو پر انتظامیہ کو ہدایات

محکمہ موسمیات کے مطابق جامشورو، دادو، شہید بےنظیرآباد ، گھوٹکی اور سانگھڑ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرہ علاقوں کی ضلعی انتظامیہ کو ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کرنے کا حکم

اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک مریضوں کےلیے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

عوام گرمی میں نکلنے سے پہلے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، وزیراعلیٰ سندھ

سر ڈھانپ کر چلیں، پانی پئیں اور سائے میں رہیں، براہ راست دھوپ میں کام سے گریز کریں، وزیراعلیٰ سندھ

کام جاری رکھیں لیکن اپنی صحت پر سمجھوتہ نہ کریں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ