
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی لائرز فورم تعلقہ ڈوکری کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ضلع لاڑکانہ لائرز فورم کے صدر محمد ریاض سومرو کی جانب سے استقبالیہ و تعریفی تقریب منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں وکلاء برادری نے شرکت کی. تقریب میں نومنتخب عہدیداران میں صدر سراج احمد سومرو، سینئر نائب صدر قاضی دیدار علی جونیجو، نائب صدر عبدالرشید پٹھان، نائب صدر محمد نواز سانگھرو، نائب صدر محمد جمن بگھیو، جنرل سیکریٹری بشیر احمد جونیجو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید ریاض حسین شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد ہاشم چانڈیو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ریشما سیال، انفارمیشن سیکریٹری غلام حیدر پھلپوٹو، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ایاز علی،
کوآرڈینیشن سیکریٹری منیر احمد سومرو، ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکریٹری مولا بخش کولاچی اور فنانس سیکریٹری رضوان علی جونیجو شامل تھے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ضلع لائرز فورم محمد ریاض سومرو نے کہا کہ وکلاء برادری معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لائرز فورم ہمیشہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی. انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو سندھ کی سوکڑی اجرک اور پھولوں کے ھار پہنا کر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے وکلاء کے مسائل کے حل اور تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور وکلاء کے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے پیشہ ورانہ امور میں بہتری لانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی.
Load/Hide Comments


















































































