ورلڈ امیونائزیشن ویک 2026: سندھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار


ورلڈ امیونائزیشن ویک 2026: سندھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار

:کراچی، 28 اپریل 2026 — پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو سندھ کے زیر اہتمام ورلڈ امیونائزیشن ویک 2026 بھرپور قیادت اور متحدہ عزم کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ای او سی سندھ کی قیادت، پی ڈی ای پی آئی اور سماجی کارکن شہزاد رائے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور ہر بچے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ امیونائزیشن نہ صرف پولیو بلکہ دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت حفاظتی قطرے اور ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ صحت مند اور پولیو سے پاک سندھ کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ہم ایک صحت مند، پولیو سے پاک سندھ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔#EndPolioNow #PolioFreeSindh #WorldImmunizationWeek