پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
پشاور زلمی کی ٹیم پانچویں مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل وہ 2017ء، 2018ء، 2019ء اور 2021ء میں بھی فائنل کھیل چکی ہے، جن میں سے 2017ء میں انہوں نے ٹائٹل جیتا تھا۔ دوسری جانب لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز چار، چار بار فائنل میں پہنچ چکی ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تین اور کراچی کنگز ایک مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔


















































































