پشاور زلمی کے علی رضا ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بولر

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل 11 کے 32ویں میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کر کے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔

علی رضا نے اننگز کے آخری اوور کی مسلسل تین گیندوں پر خوشدل شاہ، شاہد عزیز اور حسن علی کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس کارنامے کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بولر بن گئے۔ علی رضا نے یہ اعزاز 18 سال اور 35 دن کی عمر میں حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ محمد حسنین کے پاس تھا، جنہوں نے 19 سال اور 123 دن کی عمر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی تھی۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہیں، جنہوں نے 20 سال اور 167 دن کی عمر میں ہیمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔