گلوبل سپر لیگ کا شیڈول جاری

ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کی نمائندگی لاہور قلندرز کریں گی جبکہ مجموعی طور پر 5 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی۔

دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا کی پرتھ اسکارچرز، یو اے ای کی ڈیزرٹ وائپرز، امریکا کی سان فرانسسکو یونیکورنز اور کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز شامل ہیں۔

لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلیں گی، جبکہ 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز سے مقابلہ ہوگا۔ 26 جولائی کو قلندرز کا سامنا گیانا ایمیزون واریئرز سے اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو یونیکورنز سے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں 31 جولائی کو کوالیفائر میں مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔