پی ایس ایل 11 میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اب تک فتح سے محروم راولپنڈی کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا، جبکہ اسلام آباد اپنی پلے آف پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا چاہے گی۔
دوسرا میچ روایتی حریفوں لاہور اور کراچی کے درمیان ہوگا، جو دونوں ٹیموں کے لیے پلے آف میں رسائی کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ کراچی کے 6 جبکہ لاہور کے 8 پوائنٹس ہیں، اور دونوں ٹیمیں اپنے 8، 8 میچز کھیل چکی ہیں۔ اس لیے دونوں سائیڈز اپنی آخری میچز جیت کر 10 پوائنٹس تک پہنچنے کی کوشش کریں گی تاکہ اگلے مرحلے میں جانے کا موقع حاصل کیا جا سکے۔


















































































