مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے حج تیاریوں کے حوالے سے وادی منیٰ کی عارضی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

رپورٹ جہانگیر خان انہوں نے مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی رہائش کی حتمی تیاریوں کو قبل از وقت شروع کرنے کے اقدام کو سراہا-وزیر حج کا کہنا تھا

اس سے حج آپریشن میں سہولت ہو گی اور عازمین کو بہترین خدمات میسر آئیں گی۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اس سال پہلی مرتبہ عازمین حج کی مشاعر مقدسہ منتقلی کے آپریشن کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لانچ کیا گیا ہے جس سے حجاج کی مشاعر مقدسہ آمد اور روانگی کے تمام مراحل بہتر طریقے سے انجام دیے جا سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’مشاعر مقدسہ کے خیموں میں آگاہی بورڈز اور سائنز نصب کیے گئے ہیں جن پر عازمین حج کے لیے اہم ہدایات بھی درج ہیں، جس سے انہیں سہولت ہوگی۔

=========================

مکہ مکرمہ میں السرین سائٹ پر بازار، مسجد کے آثار اور نایاب چینی برتن کے ٹکڑے دریافت,مشترکہ سعودی، چینی مشن نے آثار قدیمہ کی دریافتوں کے حوالے سے نتائج کا اعلان کیا ہے -رپورٹ جہانگیر خان ایس پی اے کے مطابق ہیریٹج کمیشن کا کہنا ہے کہ السرین ہیریٹج سائٹ پر تیسری صدی ہجری کے آثار دریافت ہوئے ہیں جن میں ایک بازار کا تعمیراتی ڈھانچہ اور مسجد کے آثار کے ساتھ نایاب برتن بھی ملے ہیں۔یہ سائٹ جزیرۂ عرب، مشرقی افریقہ اور اسلامی دنیا کی بندرگاہوں کے درمیان بحری تجارتی رابطے میں اہم کردار کی حامل تھی۔ اپنے منفرد موسمی ماحول کی وجہ سے بھی یہ علاقہ انسانی آباد کاری کے لیے موزوں تھا۔
اللیث کشمنری کے جنوب مغربی حصے میں ایک مسجد کے آثار دریافت ہوئے جہاں کھدائی اور تحقیق کا عمل تاحال جاری ہے۔ آئندہ سیزن میں بھی کام جاری رکھا جائے گا۔
کھدائی کے دوران مختلف نوعیت کے نوادرات سامنے آئے جن میں مٹی کے برتن، بخور دان، پتھر سے بنے اوزار، عقیق کے ہار اور شیشے کے ٹکڑے شامل ہیں۔
ان کے علاوہ سیپیاں اور جانوروں کی ہڈیاں بھی ملی ہیں جو عہدِ رفتہ کے باسیوں کی متنوع معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہیں