
عوام دوست منڈی میں قربانی کے ننھے جانورگینی رانی کے چرچے
قد 3 فٹ اور 2 دانت کی خوبصورت گینی کےناز،نخرے، شہریوں کی توجہ کا مرکزہیں
مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 8 ہزار ہوچکی،ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی

کراچی(پ ر)کراچی کی ناردرن بائی پاس منڈی میں قربانی کا جوش و خروش 17 ویں روز بھی برقرار ہے،ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق اب تک منڈی میں 8 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانور لائے جا چکے ہیں ۔ کشمور سے آنے والی 3 فٹ کی گائے نے بھی شہرت حاصل کرلی ہے، عوام دوست منڈی بیوپاریوں کی ایک بڑی کھیپ نے ‘پہاڑی بلاک’ میں بھی انٹری دیدی ہے،5 اپریل سے فنکشنل مویشی منڈی میں جہاں خیموں کی نئی بستیاں آباد ہو رہی ہیں ہر طرف قد آور بیلوں اور خوبصورت جانوروں کی بہتات ہے، لیکن ان سب میں سب سے زیادہ چرچا کشمور سے آنے والی ایک ننھی گائے کا ہے قد تین فٹ اور 2 دانٹ کی ‘گینی رانی’ خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ ہے، بیوپاری کا کہنا ہے کہ گینی رانی کی خوراک چارے کے بجائے گندم، چنے کا دلیہ اور چوکر جیسی صحت بخش غذائیں دی جاتی ہیں بیوپاری نے بتایا کہ وہ اسے جانور نہیں سمجھتا وہ اس کے گھرکا ایک فرد ہے اس کی معصومیت ہی اس کی پہچان ہے، جو بھی دیکھتا ہے بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے،ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق ناردرن بائی پاس کی یہ عوام دوست منڈی جہاں بڑے اور وزنی بیلوں کی وجہ سے مشہور ہے، وہیں گینی رانی جیسے نایاب جانوروں نے یہاں کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے ہیں

عوام دوست منڈی میں ساڑھے پانچ ہزارسے زائد قربانی کے جانورآگئے
جانوروں کومفت پانی فراہمی، بینک سہولت،گاڑیوں اورموٹرسائیکل کیلئےآن لائن پاسسزاجراء
سروس اسٹیشن سےجانوروں کی دھلائی،فوڈاسٹریٹ آخری مراحل ہے،ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی
کراچی(پ ر)نادرن بائی پاس کے گیارہ سو ایکٹر رقبے پر قائم ‘عوام دوست منڈی’ ملک بھر کے مختلف شہروں سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا 16 وان روز تعداد ساڑھے 5 ہزار سے تجاوز کرگئی، سندھ ، پنجاب،بلوچستان کے تگڑے اور خوبصورت جانورایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی کا کہنا ہےکہ 5 اپریل سے فنکشنل ہونے والی مویشی منڈی میں بیوپاریوں اورقربانی کے جانوروں کی ہرسہولت موجود ہے،واٹر ٹھیکیدار سرفراز کی جانب سے مویشی منڈی آنے والے بیوپاریوں کی چارہ اپنے ساتھ لانے کے اجازت ہے،انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے جانورکو 8 لیٹر اوربڑے جانور کو 30 لیٹرپانی روزانہ کی بنیاد پر مفت فراہم کیا جارہا ہےمختلف بلاکس میں عارضی مساجد اور بیت الخلاء قائم کردیئے گئے ہیں،بیوپاریوں کی سہولت کے لیے بینک بھی موجود ہیں،بھاری بھرکم گائے،بیل ،بکروں کےساتھ ، تھرسے خوبصورت نقش و نقار والےاونٹ بھی مویشی منڈی کی زینت ہیں ، نواب شاہ سے آئے ایک بیوپاری فیصل کے خوبصورت جانوروں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے،بیوپاری نے جانوروں کو شدید گرمی کے سے بچاو کیلئے’سروس اسٹیشن’ کھول رکھا ہے،بیوپاری کا کہنا ہے کہ “ہمارے جانور گرم موسم میں نہا کر خوش ہو جاتے ہیں،ایڈمنسٹریشن اور وی وی آئی پی بلاک کے سامنے شہریوں کی تواضع کے لیے وسیع ‘فوڈ اسٹریٹ’ بھی تیار کی جارہی ہے جہاں ملک کے معروف فوڈ چینز بٹ کڑاہی، بلال بروسٹ اور چودھری محسن فوڈزسمیت دیگر اسٹالز لگائے جارہے ہیں شامل ہیں شہری جانوروں کی خریداری کے ساتھ لذیذ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے،پارکنگ ٹھیکیدارعدنان نے بتایا کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے آن لائن بھی گاڑیوں کے پاسسز بنواسکتے ہیں، گاڑی کا پاس 4 ہزار روپے اور موٹرسائیکل کا پاس پندرہ سو روپے میں عید الضحٰی کے آخری دن تک بناکر دیا جارہا ہے جبکہ شہری 200 ایکٹر رقبے پر گاڑی کھڑی کرکے پیدل بھی مویشی منڈی کی سیر کرسکتے ہیں،پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کی فیس 100 روپے،موٹرسائیکل 50 روپے ،سوزوکی پانچ سوروپے،شہزورٹرک چھ سو روپے ،مزدا آٹھ سو روپے،رکشہ دو سو روپے اور لوڈ رکشہ کی فیس پانچ سو روپے وصول کی جارہی ہے


















































































