وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس

!

🔹شعبہ تعلیم میں جاری اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

🔹انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت

🔹شرح خواندگی بڑھانے کے لیے دور دراز علاقوں میں کمیونٹی اسکولوں کے قیام سے اتفاق

🔹ڈبل شفٹ اسکول پروگرام میں توسیع اور آئی ٹی و اے آئی کورسز کے اجرا کی منظوری

🔹تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے تفصیلی اجلاس طلب کرنے اور لائحہ عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت

🔹صلاحات پر عملدرآمد کے لیے فالو اپ اجلاس اور رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

🔹ای ٹرانسفر پالیسی، یکساں نصاب، سیمسٹر سسٹم، مانیٹرنگ، ٹیچرز ٹریننگ، سکول بیسڈ اسسمنٹ، ورچوئل اسکولنگ اور اے آئی کورسز پر اطمینان کا اظہار

🔹شرح خواندگی میں اضافے، جدید رجحانات کے فروغ اور تعلیم تک یکساں رسائی کے لیے فریم ورک پر غور

وزیراعلیٰ نے کہا کہ

🔹تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہی، صحت اور تعلیم براہ راست عوام سے منسلک شعبے ہیں

🔹حکومت Imran Khan کے وژن کے مطابق انسانی ترقی پر سرمایہ کاری کر رہی ہے، ہمارا ہدف ہے کہ کوئی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔

اجلاس میں سلمان اکرم راجا، ارشد ایوب، ماہرین تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

#CMKP #SohailAfridi #KPEducation