پی ایس ایل 11: کوئٹہ نے لاہور کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور کی جانب سے حسیب اللہ خان نے سب سے زیادہ 33 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ کی طرف سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کوئٹہ نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حسن نواز نے 49 جبکہ رائلی روسو نے ناقابل شکست 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔