دھابیجی کے قریب کار اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

ٹھٹھہ(جے پی)دھابیجی کے قریب کار اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مقامی گلوکار و فنکار نور محمد عرف نورو مورائی ملاح (رہائشی گاؤں گاڑھو)، علی اکبر سموں (دھانداری)، محمد رحیم ملاح (غلام اللہ کے قریب)، خدا بخش پاریہڑی (اڈیرو لعل)، خمیسو ملاح اور محمد حسن ملاح (سجاول کے قریب رہائشی) شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر وین کراچی جا رہی تھی جبکہ کار ٹھٹھہ کی جانب آ رہی تھی کہ دھابیجی کے قریب تیز رفتاری کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔