سندھ ہائیکورٹ نے ملزم پر اغوا اور ریپ کا الزام سے متعلق مقدمے میں بعد از گرفتاری کی بعد درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں ملزم پر اغوا اور ریپ کا الزام سے متعلق مقدمے میں بعد از گرفتاری کی بعد درخواست کی سناعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ تفتیش شکایت کنندہ کے موقف کی تائید نہیں کر رہی۔ ،لہذا ملزم عدنان کی درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ مقدمے کے مطابق شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ ان کی بہن کو اغوا کیا گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ شکایت کنندہ اور ان کے شوہر کام پر تھے تو ان کی بہن کے سابق منگیتر نے ساتھیوں کے ہمرا اغوا کیا اور بعد میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف سرجانی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments


















































































