سی آئی ڈی کے مداحوں کے لیے خوشخبری، مشہور کرائم سیریز کے لیجنڈری اداکار ایک بار پھر ساتھ آگئے ہیں۔
وائرل ہونے والے سی آئی ڈی کے پرومو اور اعلان میں مشہور اداکار دیانند شیٹی (دیا)، ابھیجیت اور شریا سمیت دیگر فنکار ایک پُرجوش گروپ ویڈیو کال میں دوبارہ اکٹھے نظر آئے۔
ویڈیو میں فنکاروں نے مداحوں کے ساتھ اپنے 25 سالہ رشتے اور روزانہ موصول ہونے والے سینکڑوں پیغامات کا ذکر کیا، جن میں شائقین مسلسل ان کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے۔
ویڈیو کال کا آغاز اداکار دیانند شیٹی نے کیا، جنہوں نے پرانی ٹیم کو دوبارہ یکجا ہونے کی دعوت دی۔
اداکاروں نے اعلان کیا کہ وہ دیا شیٹی پروڈکشن کے تحت ایک نئی اور اوریجنل سیریز کے لیے دوبارہ متحد ہو رہے ہیں، جس میں مداحوں کو اپنی پسندیدہ ٹیم کا ایک نیا انداز دیکھنے کو ملے گا۔
سی آئی ڈی کی اس جذباتی ری یونین اور مکمل گفتگو کو دیکھنے کے لیے مداح انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کی گئی اصل پوسٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔


















































































