لاہور سے کراچی کا سفر شالیمار ایکسپریس کے ذریعے، امین حفیظ کے ساتھ

آمین حفیظ آج نئی شالیمار ایکسپریس میں لاہور سے کراچی کے سفر پر روانہ ہوئے اور اس اسپیشل ٹریول ولاگ میں انہوں نے ہمیں پوری ٹرین کا تفصیلی ٹور کروایا۔ سفر شروع کرنے سے پہلے آمین حفیظ نے ٹرین کے اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان سے مختلف سہولیات اور انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ٹرین کے اندر کا منظر انتہائی دلچسپ تھا، جہاں آمین حفیظ نے اپنا کمپارٹمنٹ بھی دکھایا اور اس کے اندر موجود سہولیات اور ماحول کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

اس کے بعد آمین حفیظ نے ٹرین میں کھانا لیا جو دیکھنے میں ہی بہت مزیدار اور لذیذ لگ رہا تھا۔

اس کے بعد آمین حفیظ نے ٹرین کا مکمل ٹور کروایا۔ دیکھیں یہ دلچسپ فل ٹریول ولاگ اور انجوائے کریں۔

رپورٹ صبیح سالک