پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش

پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوئیں، لاہور اور شکر گڑھ شہر اور گرد و نواح میں بارش ہوئی۔

مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

وادی نیلم کے زیریں و بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

بارش کے باعث جاگراں نالہ میں طغیانی آگئی جبکہ کنڈل شاہی پاور ہاؤس بند ہوگیا۔