بدھ اور جمعرات کو گرمی برقرار، مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

موسم
بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سےتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔شام/رات کے دوران زیریں خیبر پختونخوا ، اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ۔Prob55%