ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا امکان، بعض بالائی علاقوں میں بارش متوقع

موسم
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ،مشرقی اور جنوبی بلوچستان کےعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ،مشرقی اور جنوبی بلوچستان کےعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔