پاکستانی اداکارہ دانانیر مبین، جو اپنی اداکاری اور خوش مزاج شخصیت کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہیں، حال ہی میں لندن میں اپنی آنے والی فلم “میرا لیاری” کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئیں۔ یہ اسپورٹس فلم کراچی کے علاقے لیاری کے پس منظر میں بنائی گئی ہے، جس کا مقصد علاقے کی حقیقی اور مثبت عکاسی کے ساتھ مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔
فلم کی پروموشن کے دوران دانانیر مبین کو نوٹنگ ہل میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے سرمئی رنگ کا ٹوئیڈ کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا ہوا تھا، جس میں کراپڈ جیکٹ اور میچنگ منی اسکرٹ شامل تھی، جبکہ انہوں نے شیئر ٹائٹس کے ساتھ اپنے انداز کو مکمل کیا۔ مداحوں نے ان کے اعتماد اور دلکش انداز کو خوب سراہا۔





فلم “میرا لیاری” 8 مئی 2026 کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر، دانانیر مبین اور ٹرینیٹ لوکاس مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ دیگر فنکاروں میں سمیعہ ممتاز، نیئر اعجاز، پارس مسرور اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔ فلم کی کہانی اور ہدایت کاری علی سجاد شاہ نے کی ہے، جبکہ اسے عائشہ عمر، وقاص حسن رضوی اور ثانیہ سہیل نے پروڈیوس کیا ہے۔


















































































