موسم
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم بعد از دوپہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران کشمیر ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
Load/Hide Comments


















































































