پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 191 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 480 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 69 ہزار 268 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 306 کی بلند سطح تک بھی گیا۔


















































































